بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمےر کو جلا رہا ہے، ناصر جنجو عہ
09 اپریل 2018 (21:23) 2018-04-09

اسلام آباد:مشیر برائے قومی سلامی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیر کو جلا رہا ہے جبکہ عالمی طاقتوں کی سیاست اپنے اپنے مفادات کا تحفظ کر رہی ہیں۔ان کے مفادات انسانی حقوق کو پس پشت ڈال رہے ہیں۔مسئلہ کشمیر کے بارے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ناصر جنجوعہ نے کہا کہ بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیر کو جلا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں نے دہرا معیار اپنا یا ہوا ہے اور کشمیر یوں کے رحم عالمی کے دہرے معیار کی نشاندہی کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ بھارت جوابدہی کی بجائے شملہ معاہدے کے پیچھے چھپ رہا ہے کشمیر میں انسانی حقوق کا معاملہ ہے اور اگر مسئلہ کشمیر کا پر امن حل نہ ہوا تو اس کے خطرنا ک نتائج نکل سکتے ہیں۔


ای پیپر