دورہ آسٹریلیا کےلئے پا کستان انڈر 16 ٹیم کے کھلاڑیوں کے کا اعلان
09 اپریل 2018 (20:27)

لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ کی جونیئر سلیکشن کمپنی کے سربراہ باسط علی نے آسٹریلیا کے ٹورپرجانیوالی پاکستان انڈر 16 ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ پا کستان انڈر 16 ٹیم 17 اپریل سے 27 اپریل تک آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں پانچ اور ایک روز یوتھ جبکہ ایک یوتھ ۔ٹی ۔ ٹونٹی میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ سولہ رکنی پاکستان انڈر 16 سکواڈ لو قیادت صائم ایوب کریں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں عمر ایمان، خلیل الرحمن، مبشر نواز، رضوان زمان خان، عامر خان، علیان محمود، سعد بن یوسف، حارت خان اور حسین علی شامل ہین۔ ٹیم انتظامیہ میں تیمور اعظم خان منیجر ہونگے۔ ٹور پروگرام کے مطابق پاکستان انڈر 16 ٹیم آسٹریلیا ساتھ میں ملبورن کے تمام میچ بنکشن اول گراﺅنڈ پر کھیلے گی۔پہلا یوتھ ایک روزہ میچ 17 اپریل کو دوسرا میچ 19 اپریل کو، تیسرا یوتھ ایک روزہ میچ 21 اپریل کو، چوتھا میچ 24 اپریل کو یوتھ ایک روزہ میچ اور پانچواں یوتھ ایک روزہ 26 اپریل 2018 ﺅ کو کھیلے گی۔ بعد ازاں 27 اپریل 2018 کو سریز کا آخری تی ٹونٹی میچ کھلے گی۔


ای پیپر