پاکستانی شہری کو قتل کرنے والا ایک اورامریکی ریمنڈ ڈیوس سامنے آگیا ،فرار کی کوشش
09 اپریل 2018 (19:56) 2018-04-09

اسلام آباد : وفاقی پولیس نے امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کے بیرون ملک بھاگنے کی کوشش ناکام بنا دی ، کرنل جوزف راستے سے ہی الٹے پاوں واپس ،امریکی سفارت خانے نے کرنل جوزف کو اپنی نقل و حرکت ایمبیسی تک محدود رکھنے کی ہدایت کردی ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتی اہلکار کی گاڑی کی ٹکرز سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف نے بیرون ملک بھاگنے کی کوشش کی جس پر وفاقی پولیس نے آئیر پورٹ کا گھیراو کرلیا۔ اطلاع ملنے پر پر کرنل جوزف راستے سے ہی الٹے پاوں واپس سفارتخانے میں لوٹ آئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کرنل جوزف قطر آئیر ویز کے ذریعے بیرون ملک بھاگنا چاہتے تھے جس پر وفاقی پولیس نے بروقت ملٹری اتاشی کے آئیر ٹکٹ کا سراغ لگا کر فرار کی کوشش ناکام بنائی۔ ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد امریکی سفارت خانے نے کرنل جوزف کو اپنی نقل و حرکت ایمبیسی تک محدود رکھنے کی ہدایت کردی ۔

وفاقی پولیس نے امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل)میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو باضابطہ طور پر خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے شخص کا مقدمہ جب تک مکمل نہیں ہوجاتا اس وقت تک کرنل جوزف کو ملک چھوڑنے نہ دیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف ملک سے باہر جانے والے ہیں اس لیے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ یاد رہے کہ 7 اپریل کی سہہ پہر تین بجے امریکی سفارتی اہلکار کی گاڑی کی ٹکر سے عتیق بیگ نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج ہے۔


ای پیپر