چوہدری نثار پی ٹی آئی میں نہیں جائینگے:کیپٹن (ر)صفدر
09 اپریل 2018 (19:41) 2018-04-09

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ( ر ) صفدر نے کہا ہے کہ چوہدری نثار بڑے زیرک انسان ہیں ،وہ پی ٹی آئی میں نہیں جائیں گے، (ن) لیگ سے جانے والوں کی سوچ ہے کہ ہم سپیشل سیٹ پر نہ آئے تو بیوی آ جائے گی۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ( ر ) صفدر نے کہا چوہدری نثار علی خان بڑے زیرک انسان ہیں ،وہ پی ٹی آئی میں نہیں جائیں گے ان کا ہمیشہ یہی نظریہ رکھا ہے، جو اسٹیبلشمنٹ کے دبا ﺅ میں آ کے پارٹیاں چھوڑ دے تو اسے عوام چھوڑ دیتی ہے۔

انہوں نے کہا (ن) لیگ سے صرف لاوارث سیاستدان جا رہے ہیں،وراثت والئے سیاستدان نہیں جا رہے وہ جا رہے ہیں جو سوچتے ہیں تحریک انصاف یا کسی اور جگہ میں جا کے کچھ ملا ملا، نہ ملا، نہ ملا۔ انہوں نے کہا (ن) لیگ سے جانے والوں کی سوچ ہے کہ ہم سپیشل سیٹ پر نہ آئے تو ، بیوی سپیشل سیٹ پر آ جائے گی۔


ای پیپر