چین نے تبت میں 1705 دیہاتیوں کو غربت سے نجات دلا دی
09 اپریل 2018 (19:09)

لہاسا :جنوب مغربی چین کے خود مختار ریجن تبت میں ایک سال کے دوران 1705دیہات کو غربت سے نجات دلائی گئی ۔


تفصیلات کے مطابق 1لاکھ 50ہزار افراد غربت کی لکیر سے نکل گئے جبکہ 2017میں شہریوں کا طرز زندگی بہتر بنانے کیلئے 16.7ارب یوآن (2.6ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی گئی،جس سے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا اور اس رقم سے غربت میں کمی کے 1700منصوبے مکمل کئے گئے، تبت کا 85فیصد سے زیادہ رقبہ سطح سمندر سے 4ہزار میٹر کی بلندی پر واقع ہے جہاں غربت کی سب سے بڑی وجہ سخت قدرتی حالات ہیں۔


تبت میں ابھی تک 2440دیہات غربت کی لیکر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیںاور حکومت اس سال 2100دیہات کو غربت سے نکالنے کیلئے 11.7ارب یوآن خرچ کریگی۔


ای پیپر