وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کیخلاف کاروائی شروع
09 اپریل 2018 (17:22)

لاہور :نیب نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے ۔فواد حسن فواد پر ملک کے مختلف علاقوں میں زرعی اراضی کی الاٹمنٹ اور مہنگی ہائوسنگ اسکیموں میں پلاٹ حاصل کرنے کا بھی الزام ہے ،فواد حسن فواد کے خلاف نیب لاہور پہلے سے ہی آشیانہ ہائوسنگ اسکیم میں اختیارات کے ناجائز استعمال کی انکوائری جاری ہے۔


ای پیپر