ہمارا مقابلہ اب مسلم لیگ ش سے ہو گا :بلاول بھٹو
09 اپریل 2018 (15:59) 2018-04-09

ملتان : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ختم ہو گئی، اب مسلم لیگ ( ش ) میدان میں آ گئی ہے، عوام کو مجھے کیوں نکالا سے کوئی غرض نہیں ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ انفراسٹرکچر، صحت اور تعلیم پر کام کیا ہے، ہماری کامیابی ہے کہ ہمارے مخالفین بھی جنوبی پنجاب کے حقوق کی بات کررہے ہیں، نواز شریف نے 3بار وزیراعظم بننے کی تاریخ بنائی ہے، سندھ میں ہم نے انقلابی کام کئے ہیں۔

سابق صدر زرداری نے سی پیک کا منصوبہ شروع کیا، ہم ایسا الیکشن کمیشن چاہتے ہیں جو خود اپنی اصلاحات کرے، پیپلز پارٹی ملک میں ایسا نظام چاہتی ہے جہاں سب کےلئے ایک قانون ہو ۔پیر کو بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ انفراسٹرکچر ، صحت اور تعلیم کے محکموں پر کام کیا ہے، پیپلز سیکرٹریٹ کو سیاسی مرکز بنا دیا ہے، جنوبی پنجاب کو اس کا حق نہیں دیا جا رہا، ہم وڈیروں سے زمینیں لے کر غریبوں کو دیں، پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب کے عوام کےلئے ہمیشہ کام کیا ہے، ہماری کامیابی ہے کہ ہمارے مخالفین بھی جنوبی پنجاب کے حقوق کی بات کررہے ہیں، ہم نے بڑے بڑے عہدے جنوبی پنجاب کے کارکنان کو دیئے ہیں، دیگر جماعتیں بھی ہمارا منشور فالو کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف تین بار وزیراعظم بنے، میٹرو بنانے کے علاوہ انہوں نے کیا کام کیا؟نواز شریف نے تین بار وزیراعظم بننے کی تاریخ بنائی ہے، ہم نے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو ختم کرنے کےلئے الگ صوبے کی بات کی ہے، بھٹو نے کسانوں، غریبوں اور مزدوروں کو ان کے حقوق دلوائے، شہید بے نظیر بھٹو نے ساری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا، ملتان میں جہاں جاتا ہوں لوگ مجھے کہتے ہیں کہ آپ کے دور میں کام ہوئے ہیں، ہم نے انقلابی کام کئے، صرف شوبازی نہیں کی، سندھ میں بھی ہم نے انقلابی کام کئے ہیں، بین الاقوامی سطح کے ہسپتال چھوٹے اضلاع میں بنائے ہیں جہاں مفت علاج کیا جا رہا ہے،2013میں لوگ ہمیں سننے کو تیار نہیں تھے، پیپلز پارٹی نے کراچی میں دل کا سب سے بڑا ہسپتال بنایا ہے، کالاباغ ڈیم پر سندھ اور پختونخوا کی جانب سے مخالفت کی جاتی ہے، عوام کو کوئی غرض نہیں کہ کس کو کیوں نکالا،عوام کو اپنے مسائل کا حل چاہیے، مسلم لیگ (ن) ختم ہو گئی، اب ( ش )میدان میں آگئی ہے۔

زرداری کے دور میں سی پیک کا منصوبہ شروع کیا گیا، پیپلز پارٹی کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ احتساب سب کا ہو اور سب اپنے آپ کو احتساب کےلئے پیش کریں، امید ہے ماڈل ٹاﺅن کے شہداءکو جلد انصاف ملے گا ،(ن) لیگ نے ملکی صنعت کو تباہ کر دیا ہے، ہم ایسا الیکشن کمیشن چاہتے ہیں جن کے پاس اختیارات ہوں اور انتخابات پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے، ملک میں ہر جگہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے پیپلز پارٹی ایسا نظام چاہتی ہے جہاں سب کےلئے ایک قانون ہو ۔


ای پیپر