این آراو نہ ملنے کی صورت میں ن لیگ کیا کرنے جا رہی ہے ؟بڑا دعویٰ
08 ستمبر 2020 (23:35) 2020-09-08

اسلام آباد: این آر او نہ ہوا تو ن لیگ کی طرف سے 20 ستمبر کو بڑا اعلان کیا جاسکتا ہے ۔

خبر کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز پاکستان کی ایک اہم ترین شخصیت سے بات کی ہے ، جس کے بعد سے بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ اگر انہیں کسی قسم کا این آر او نہ ملا تو مسلم لیگ ن رواں ماہ کی 20 تاریخ کو ایک بڑااعلان کر سکتی ہے۔

 سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی ڈیل کی کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں ، اسی سلسلے میں انہوں نے آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی ۔سینئر تجزیہ کار نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا  جمعیت علما اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اسمبلیوں سے استعفوں کا مطالبہ کیا ہے مگر نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے انہیں صاف صاف منع کر دیا ہے ۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم کو 10ستمبر کو طلب کررکھا ہے ۔


ای پیپر