پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کیساتھ بمپر آفر بھی کرا دی 
08 ستمبر 2020 (20:49) 2020-09-08

کراچی: پی آئی اے انتظامیہ نے کرایوں میں کمی کے ساتھ سپر بمپر آفر متعارف کروادی۔ذرائع کے مطابق اندرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری ہے، پی آئی اے انتظامیہ نے کرایوں میں کمی کے ساتھ سپر بمپر آفر متعارف کروادی۔

پی آئی اے کی جانب سے کراچی سے لاہور یا اسلام آباد 20 کلو سامان کے ساتھ یکطرفہ کرایہ 7388 روپے کردیا گیا، اور دو طرفہ کرایا 13521 روپے مقرر کیا گیا ہے، جب کہ 35 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ 8435 روپے اور دوطرفہ کرایہ 15085 روپے کردیا گیا ہے۔


ای پیپر