سشانت سنگھ کیس میں اہم ترین گرفتاری ،معروف اداکارہ گرفتار
08 ستمبر 2020 (19:50) 2020-09-08

ممبئی :بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے منشیات سے متعلق الزامات پر آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابقہ دوست ریا چکراورتی کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشانت کی خودکشی کے کیس میں منشیات سے متعلق الزامات پر ان سے گزشتہ 3 روز سے پوچھ گچھ جارہی تھی۔

اس حوالے سے بیورو کا کہنا ہے کہ وہ آن لائن سماعت کے دوران ریا کی گرفتاری ظاہر نہیں کرے گی، تاہم اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے پاس اداکارہ کے خلاف ثبوت موجود ہیں، عدالت ان کی ضمانت کا فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت 13 جون کو ممبئی میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔


ای پیپر