ایا ن علی کیس میں بڑی پیش رفت 
08 ستمبر 2020 (18:26) 2020-09-08

کراچی : سردار لطیف کھوسہ نے ایان علی کیس میں وکالت نامہ واپس لے لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ماڈل گرل ایان علی کے وکیل اور پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے ایان علی کی مزید وکالت سے معذرت کر لی ہے اوراپنا وکالت نامہ بھی واپس لے لیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں کسٹم اپیل پر کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت  جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے کی،جس پرایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ کے جونیئر وکیل نے استدعا کی کہ ایان علی اشتہاری ہیں وہ خود عدالت میں پیش ہوکر صفائی دیں۔


ای پیپر