پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت نے سڑکوں پر آنے کی دھمکی دیدی
08 ستمبر 2020 (18:20) 2020-09-08

کراچی :ایم کیوایم پاکستان نے سڑکوں پر آنے کی دھمکی دیدی،خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ اب سڑکوں پر آنے کیلیے مجبور کیا جارہا ہے تواب آنا پڑے گا،اب ہم سڑکوں پر آکر بات کریں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئرخالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ خواہش تھی کراچی ،حیدرآباداورسکھر میں مقامی افراد کو ایڈمنسٹریٹر لگایا جاتا ،سندھ میں ایڈمنسٹریٹر کا تعین لسانی تعیناتی کے سوا کچھ نہیں ،اب وقت آگیا ہے ہم اس زیادتی پر ردعمل دیں ،اس پرایوانوں میں بہت بات ہو گئی،اب رابطہ کمیٹی فیصلہ کرے گی ،ایڈمنسٹریٹر کے بعد ہمارے خدشات یقین میں بدل گئے ۔

ایم کیوایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے بہادرآباد مرکز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کیلیے 11 سو ارب کے پیکیج کو خوش آمدید کہا،خدشات موجود ہیں ،کراچی وفاق کو 70 اور صوبے کو 95 فیصد کما کر دیتا ہے ،کراچی ایسا شہر ہے جس کو پاکستان میں کسی سے مانگنے کی ضرورت نہیں ،کئی اعلانات ہوئے لیکن عملدرآمد نہیں ہو سکا۔


ای پیپر