آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو تبدیل کردیا گیا
08 ستمبر 2020 (18:16) 2020-09-08

لاہور :سی سی پی اولاہور کی تعیناتی  کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو تبدیل  اوران کی جگہ انعام غنی کو پنجاب کا نیا انسپکٹر جنرل آف پولیس ( آئی جی) تعینات کر دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی تبدیلی کی منظوری دیتے ہوئے صوبے کے نئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کیلئے نام طلب کئے تھے،قبل ازیں آئی جی پنجاب اوروزیراعلی پنجاب سے ملاقات کے باوجود آئی جی پنجاب اپنے آفس سے غیر حاضر رہے۔

پنجاب پولیس اور لاہور پولیس کے سربراہان میں ڈیڈلاک برقرار ہے اور آئی جی پنجاب شعیب دستگیر تیسرے روز بھی فرائض سرانجام دینے کے لیے اپنے آفس نہیں آئے۔


ای پیپر