file photo

حکومت نہیں چاہتی کہ نواز شریف کبھی واپس آئیں: سعد رفیق
08 ستمبر 2020 (12:40) 2020-09-08

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نہیں چاہتی کہ نواز شریف کبھی واپس آئیں۔

خواجہ سعد رفیق نے احتساب عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اس جبر کے نظام سے تنگ آ چکے ہیں، حکومت کا طرز عمل ناقابل برداشت بوجھ بن چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی نظام کو کبھی چلنے ہی نہیں دیا گیا، حکومت نہیں چاہتی کہ نواز شریف کبھی واپس آئیں۔

واضح رہے کہ اپوزیشن نے 20 ستمبر کو اے پی سی کا اعلان کیا ہے، پوری قوم کی نظریں اپوزیشن پر ہیں۔


ای پیپر