file photo

ٹرمپ کا کورونا ویکسین آئندہ ماہ تک مارکیٹ میں لانے کا دعویٰ
08 ستمبر 2020 (12:05) 2020-09-08

نیویارک: امریکا میں صدارتی انتخابات کی دوڑ، سیاسی حریف ایک دوسرے پر سبقت کیلئے نت نئے حربے آزمانے لگے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا کارڈ کھیل دیا۔ کورونا ویکسین آئندہ ماہ تک مارکیٹ میں آنے کا دعویٰ کر دیا۔ کہتے ہیں، یوں تو اس کام میں دو سے تین سال لگ سکتے تھے، لیکن، ان کی انتظامیہ نے اسے جلدی ممکن بنا دیا، یہ بھی بتایا کہ ویکسین محفوظ اور انتہائی موثر ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی حریف جو بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا، بولے جو بائیڈن نااہل ہیں، وہ امریکا اور اس کی معیشت کو تباہ کر دیں گے۔ ویکسین سے متعلق بیان پر جو بائیڈن سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حریف امیدوار جو بائیڈن نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا انتباہ کو نظر انداز کیا اور وہ عوام کی حفاظت کرنے میں ناکام رہے ہیں، یہ الزام بھی عائد کیا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے ٹرمپ کے پاس ابھی بھی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔


ای پیپر