file photo

جمال خاشقجی قتل کیس میں نامزد ملزمان کو سزا سنا دی گئی
08 ستمبر 2020 (09:49) 2020-09-08

ریاض: سعودی عدالت نے صحافی جمال خاشقجی قتل کیس میں نامزد 8 میں سے 5 ملزمان کو 20 سال اور 3 کو سات سے دس سال قید کی سزا سنادی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق استنبول کے سعودی سفارت خانے میں لاپتہ ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس کی سماعت مقامی عدالت میں ہوئی، جمال خاشقجی قتل کیس میں 20 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ بعد ازاں 8 ملزمان پر مقدمہ چلایا گیا تھا۔

ملزمان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سزا حتمی ہے جسے چیلنج نہیں کیا جا سکے گا، تاہم سعوی قوانین کے تحت مقتول کے اہل خانہ ملزمان کو معاف کرنے کا حق رکھتے ہیں۔


ای پیپر