فوٹو بشکریہ فیس بک

ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا
08 ستمبر 2019 (14:53) 2019-09-08

لندن: ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا، انگلش ٹیم 383 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دو وکٹیں گنو ا چکی ہے۔

میزبان ٹیم دوسری اننگز میں 18 رنز کیساتھ پانچویں روز کا کھیل آج شروع کرے گی اور اسے جیت کیلئے مزید 365 رنز درکار ہیں۔

مانچسٹر میں جاری ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، کینگروز نے 6 وکٹیں اور 186 رنز کیساتھ دوسری اننگز ڈیکلیئر کی تو انگلینڈ کو جیت کیلئے 383 رنز کا ہدف دیا، سمتھ 82 رنز پر ٹاپ سکورر رہے۔

ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم کو ابتدائی مشکلات کا سامنا ہوا روری برنز اور کپتان جوئے روٹ بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹے۔ جو ڈینلی 10 اور جیسن روئے 8 رنز کیساتھ آج آخری روز کا کھیل شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔


ای پیپر