Source : Yahoo

تاجروں کاچیف جسٹس ڈیمزفنڈ میں ایک ارب روپے دینے کااعلان
08 ستمبر 2018 (19:29) 2018-09-08

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے تاجروں کے وفد نے ملاقات کی، جس میں تاجروں کے وفد نے ڈیمز فنڈ کیلئے ایک ارب روپے دینے کا اعلان کیا، سابق چیئرمین اپٹما کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو ڈیمز فنڈ کیلئے ابتدائی طور پر10کروڑ روپے دے دیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار اور وزیراعظم عمران خان کے مشترکہ ڈیمز فنڈ اکاونٹ میں ملکی و غیرملکی مخیرحضرات نے فنڈز دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ہفتہ کو چیف جسٹس سپریم کورٹ سے کاروباری وفد گوہر اعجاز کی قیادت میں ملاقات کی اور چیف جسٹس کوڈیمز فنڈ کیلئے ایک ارب روپے دینے کا اعلان کیا۔ تاہم ابتدائی طور پر10کروڑ روپے دیے ہیں۔اسی طرح سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے میسج فاو¿نڈیشن کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں میسج فاو¿نڈیشن کے وفد نے چیف جسٹس کو ڈیمز فنڈز کیلئے 10کروڑر روپے کے عطیات دیے۔اس موقع پرچیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے وسائل سے ڈیم بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ ملک ہےتوہم ہیں،ہمیں ڈیم بنانا ہے۔ بیرونی قرضے اتارنے ہیں اور ملکی آبادی پرقابوپانا ہے۔ تاہم کرپشن پرقابوپا لیا توملک بہت جلد ترقی کرے گا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے توقعات ہیں۔

اوورسیزپاکستانیوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے کوششیں کرنا ہونگی۔چیف جسٹس سے تاجروں کے وفد نے بھی ملاقات کی۔ تاجروں نے ایک ارب دینے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم انہوں نے آج10کروڑ روپے دیے ہیں۔ واضح رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد قوم سے اپنے دوسرے خطاب میں کہا کہ وعدہ کیا تھا تمام معاملات قوم کے سامنے لاو¿ں گا۔ پچھلے دو ہفتے سے تمام شعبوں سے متعلق بریفنگ لے رہا ہوں۔


ای پیپر