Source : Yahoo

لاہور شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی
08 ستمبر 2018 (19:01) 2018-09-08

لاہور :ایم ایم عالم روڈ پر واقع شاپنگ مال کے پلازے میں خوفناک آگ نے ہر طرف تباہی مچا دی ،افسوسناک واقع اس وقت پیش آیا جب ایک شخص نے عمارت سے چھلانگ لگا دی ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق پلازہ شہباز شریف کے داماد علی عمران کا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایم ایم عالم روڈپر واقع پلازے میں آگ نے ہر طرف خو ف و ہراس پھیلا دیا ،آگ کی شدت نے متعدد لوگوں کو بالائی منزل پر ہی پھنسا دیا ،آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ایک شخص نے اپنی جان بچانے کی خاطر چھلانگ لگادی ،ریسکیو آپریشن میں متعدد افرد کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،آگ پلازے کی بالائی منزل پر لگی ۔

لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایم ایم عالم روڈ پر پلازا میں آگ لگ گئی آگ لگنے سے متعدد افراد عمارت میں پھنس گئے جبکہ آگ کی اطلاع ملتے ہی فائربرگیڈ کی سات گاڑیاں آگ بجھانے کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں۔ایک شخص پلازا سے نکلنے کی کوشش میں نیچے آگراجو زخمی ہوگیا اور اسی قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آگ پہلے بیسمنٹ میں لگی جس کے بعد اس نے عمارت کے دیگر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔دھویں کی وجہ سے ریسکیو کے عمل میں دشواری کا سامنا ہے۔ شاپنگ سینٹر پلازہ کی اوپری منزل میں پھنسے ہوئے لوگوں کونکالنے کیلئے سنارکل بھی موقع پر پہنچ چکی ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ پلازے میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا جائے۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجو ہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ آتشزدگی کانشانہ بننے والا پلازہ لاہور کا ایک بڑا پلازہ ہے جس میں شاپنگ مال ، دفاتر اور مختلف بینکوں کی شاخیں قائم ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہناہے کہ آگ پر قابو پالیا گیاہے لیکن بالائی منزلوں میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ابھی تک 50کے قریب افراد ابھی تک پلازے کے اندر موجود ہیں جن کو ریسکیو کی جانب سے نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔


ای پیپر