Source : Yahoo

الیکشن 2018ء, دھاندلی کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنایا جائے،شہباز شریف
08 ستمبر 2018 (17:58) 2018-09-08

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن 2018ءمیں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنایا جائے، کمیشن بنانے کا عندیہ خود وزیراعظم عمران خان نے دیا تھا، اگر حکومت نے الیکشن میں ہوانے والی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے کمیشن نہ بنایا تو اپوزیشن حکومتی کارکردگی کو آگے نہیں چلنے دے گی.

ماڈل ٹاﺅن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن 2018ءمیں دھاندلی ہوئی اور نئی حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، انہوں نے حکومت کی جانب سے بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے اور حالیہ لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے بجلی کے یونٹوں میں تین روپے کمی کی تھی جبکہ موجودہ حکومت نے پانچ روپے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے، حکومت نے گیس کی قیمت میں 46 فی صد اضافہ کر دیا ہے، لوڈشیڈنگ عروج پر ہے.

انہوں نے کہا کہ ہم نے 31 مئی کے بعد کہہ دیا تھا کہ اگر لوڈشیڈنگ ہوئی تو ہم ذمہ دار نہ ہوں گے لیکن اب ہونے والی لوڈشیڈنگ کا کوئی قانونی جواز نہیں، عمران خان کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، ان کی 20 روزہ حکومت میں سرمنڈواتے اولے پڑنے والی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہماری پانچ سالہ کارکردگی کو بیس دن میں زیرو کر دیا ہے۔


ای پیپر