Source : Yahoo

ہالی وڈ فلم ہیلووین کانیاٹریلرجاری کر دیا گیا
08 ستمبر 2018 (16:46) 2018-09-08

لاس اینجلس: ہالی وڈ فلم ہیلووین 'کانیاٹریلرجاری کردیا گیا۔ہدایت یتکارڈیوڈ گورڈن گرین کی اس سنسنی خیز فلم کی کاسٹ میں جیمی لِی،جوڈی گیریئر،اینڈی میٹی چیک،وِل پیٹن،ورجینیا گارڈنراور نک کاسل سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے۔

اس ہارر ڈرامہ فلم کی کہانی ایک ایسے پر اسرارشخص کے گِرد گھوم رہی ہے جو چالیس سال بعد ہیلووین تہوار پر خون کی ہولی کھیلنے آتاہے جس کے بعد ایسے ایسے غیر معمولی واقعات کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے کہ لوگ دہشت زدہ رہ جاتے ہیں۔

کاریکٹر زنامی ناول سے ماخوذ اس فلم کو ملک اکاد،بِل بلاک اورجیسن بلم نے مشترکہ طور پروڈیوس کیا ہے۔خطرناک قوتوں کے زیرِ اثراس شخص پر مبنی اور دہشت ناک واقعات کے گرد گھومتی یہ فلم یونیورسل پکچرز کے تحت19اکتوبر کوسینما گھروں کی زینت بنے گی ۔


ای پیپر