ہم نے ڈیم کیلئے زمین مختص کرنے کا عمل مکمل کیا : احسن اقبال
08 ستمبر 2018 (16:39) 2018-09-08


اسلام آباد :سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پانی کی کمی پاکستان کا اہم مسئلہ ہے تاہم 14 ارب ڈالر کے بڑے منصوبے کیلئے عالمی ڈونرز سے رابطہ کرنا پڑتا ہے، ہم نے ڈیڑھ سال کی محنت سے ڈیم کیلئے زمین مختص کرنے کا عمل مکمل کیا ، چین کو دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیرکیلئے فنڈنگ پر راضی کیا ، ہماری حکومت نے 23ارب روپے دیامر بھاشا ڈیم کیلئے مختص کیے۔

ایک انٹرویو میں سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ہماری حکومت نے ڈیم کی تعمیرسے متعلق اہم اقدامات کیے، 1ارب ڈالرکی مالیت سے زمین مختص کی اور منصوبے کو آگے بڑھایا۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ چین کو دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیرکیلئے فنڈنگ پر راضی کیا ، ہماری حکومت نے 23ارب روپے دیامر بھاشا ڈیم کیلئے مختص کیے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیم پر مزید کام کرنا چاہیے، یہ ملک کے وسیع مفاد میں ہے تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 14ارب ڈالر کے بڑے منصوبے کیلئے عالمی ڈونرز سے رابطہ کرنا پڑتا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ڈیموں کی تعمیر کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے بھی رقم مختص کرنی ہوگی، ہم نے ڈیڑھ سال کی محنت سے ڈیم کیلئے زمین مختص کرنے کا عمل مکمل کیا ۔


ای پیپر