اوباما نے بھی ٹرمپ کو کھری کھری سنا دیں
08 ستمبر 2018 (15:25) 2018-09-08

واشنگٹن :سابق امریکی صدر اوباما نے ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے موجود ہ دور کو امریکا کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔

الینوائے یو نیورسٹی میں خطاب میں سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ ری پبلکنز امریکا کے دوسرے ممالک کیساتھ اتحاد کو نقصان پہنچارہے ہیں اور روس سے پینگیں بڑھار رہے ہیں۔ دوسری جانب مونٹانا میں ریلی سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں آج تاریخ کی سب سے مضبوط معیشت ہے، مخالفین ان کی کاوشوں کو خاطر میں لانے کے بجائے مواخذے کی باتیں کرتے ہیں۔ ٹرمپ نے حامیوں پر زور دیا کہ مڈٹرم الیکشن میں ضرور حصہ لیں، الیکشن سے پہلے سابق صدر اوباما بھی متحرک ہوگئے ہیں۔


ای پیپر