file photo

فیڈرل بورڈ نے انٹر میڈیٹ امتحانات کیلئے نصاب کم کر دیا
08 اکتوبر 2020 (12:03) 2020-10-08

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) نے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2021 کے لیے معمول کے نصاب کو کم کر دیا ہے۔

ادارے کے مطابق کم کیا گیا نصاب حتمی منظوری کے لیے قومی نصاب کونسل کو بھجوا دیا گیا ہے۔ قبل ازیں میٹرک کے سالانہ امتحانات 2021 کیلئے معمول کے نصاب کو کم کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں طلبہ کی سہولت کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے۔ سالانہ امتحان 2021 کیلئے نصاب وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر آویزاں کردیا گیا ہے۔ وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ طلبہ و اساتذہ نصاب ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

عالمی وبا کے سبب پاکستان میں تعلیمی ادارے چھ ماہ بند رہے ہیں اور اس دوران پڑھائی نہیں ہوئی۔ تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد کم وقت کے باعث نصاب مکمل کرنا ممکن نہیں ہے۔

حکومت نے طلبا اور اساتذہ کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے نصاب کم کیا ہے۔ میٹرک کے امتحانات2021 میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق سوالیہ پیپز بنائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بعد حکومت نے پہلے مرحلے میں میٹرک، انٹر اور یونیورسٹی کے طلبہ کو بلایا جبکہ پرائمری کی کلاسز بعد میں شروع کی گئیں۔


ای پیپر