file photo

پی سی بی، پی ایس ایل فرنچائز مالکان نے نئے ماڈل کیلئے سر جوڑ لیے
08 اکتوبر 2020 (09:49) 2020-10-08

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ فرنچائز مالکان سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے نئے ماڈل سے متعلق اپنی فنانشل اور آپریشنل ٹیموں سے مشاورت اور تمام معاملات کو جلد از جلد باہمی اتفاق رائے سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

پی سی بی اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تمام فرنچائزز کے درمیان ایک مثبت اور تعمیری اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکا نے نیک نیتی کے ساتھ شکایات، تنازعات سمیت تمام معاملات پر مثبت انداز میں دو طرفہ تبادلہ خیال کیا۔

دونوں فریقین نے تمام خدشات کے بارے میں اپنا نقطہ نظر واضح کیا۔ اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائز مالکان کو ایک مجوزہ مسودہ پیش کیا۔ یہ مسودہ فرنچائز مالکان کی درخواست پر بنایا گیا ہے، جس میں انہوں نے پی سی بی کو ایک موزوں اور مناسب ماڈل کے تلاش کی درخواست کی تھی۔ دونوں فریقین نے آئندہ ہفتوں میں اس نئے ماڈل سے متعلق اپنی فنانشل اور آپریشنل ٹیموں سے مشاورت اور تمام معاملات کو جلد از جلد باہمی اتفاق رائے سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔


ای پیپر