سی پیک نواز شریف کا تحفہ ہے ، مریم اورنگزیب
08 اکتوبر 2019 (23:53) 2019-10-08

لاہور: مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سی پیک خطے، پاکستان کے نوجوانوں اور آنے والی نسلوں کے لئے نواز شریف کا تحفہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا  کہ وزیر اعظم  نے صرف ایک سال میں ملکی ترقی کی شرح آدھی کر دی۔ اگر ان کا شوق اور خواہش صرف لوگوں کو جیل میں بند کرنا تھا تو ایس ایچ او بھرتی ہو جاتے۔

 ترجمان ن لیگ نے کہا کہ  واشنگٹن ہو یا چین کا دورہ، عمران خان کے حواس پر نواز شریف اور شہباز شریف سوار ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ یہ وہی چین کے صدر ہیں جن کے دورے کو روکنے کے لیے عمران خان دھرنا دیے بیٹھے رہے، آج سی پیک کی تعریفیں کرتے ہوئے دھرنے کی تقریریں کیوں بھول جاتے ہیں۔


ای پیپر