اہم ترین ملک نے پاکستانیوں کیلئے دروازے کھول دئیے
08 اکتوبر 2019 (20:51) 2019-10-08

کراچی:پاکستان اور جنوبی ایشیاءکے سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کے لئے آذربائیجان ٹورزم بورڈ (اے ٹی بی) کراچی میں 8 اکتوبر سے شروع ہونے والی سہ روزہ پاکستان ٹریول مارٹ 2019 نمائش میں شرکت کر رہا ہے۔

آذربائیجان ٹورزم بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فلوریان سینگزٹشمید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "ہم پاکستان ٹریول مارٹ نمائش کے ذریعے Take Another Lookمہم کے ساتھ اپنے ملک کی خصوصی پہچان متعارف کرانے پر خوش ہیں۔ جنوبی ایشیاءہمارے لئے اہم خطہ ہے اور ہم اس خطے سے آنے والے لوگوں کا خیرمقدم کرتے ہیں اور انہیں آذربائیجان کی سیاحت، تفریحی و کاروباری تقاریب کے مواقع فراہم کرنے پر مسرت محسوس کرتے ہیں۔

ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات مستحکم بنانے اور اپنی سیاحت میں مزید وسعت لانے کے لئے پرجوش ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ آذربائیجان میں پاکستانی سیاحوں کا سفر منفرد اور شاندار بنائیں اور اس سفر سے ان کی طویل عرصے تک خوشگوار یادیں وابستہ رہیں۔


ای پیپر