تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل ٹیم میں بڑی تبدیلی !
08 اکتوبر 2019 (18:57) 2019-10-08

لاہور :تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے دو میچز میں شکست کے بعد قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا اعلان کر دیا گیا ، تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں چا ر بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پہلے دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں بدترین کارکردگی کے بعد ٹیم میں چار بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دیدیا ،آخری ٹی ٹوئنٹی میں حارث سہیل، عثمان شنواری، محمد نواز اور افتخار احمد کو شامل کئے جانے پرغور کیا جا رہا ہے۔

جب کہ پہلے دونوں میچوں میں ناقص کارکردگی دکھانے والے عمرا اکمل اورشاداب خان کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،حتمی فیصلہ کا اعلان میچ سے قبل ہی کیا جائے گا ۔


ای پیپر