حکومت مخالف آزادی مارچ کو کیسے روکا جائے ،تفصیلات سامنے آگئیں
08 اکتوبر 2019 (18:44) 2019-10-08

لاہور :مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی تاریخ کے اعلان کے بعد وفاقی وزراءکی چوہدری برادران سے اہم ملاقات ہوئی جس میں سینئر سیاستدان چوہدری شجاعت حسین نے حکومت کو اپوزیشن کیخلاف طاقت استعمال نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف آزادی مارچ کو ناکام بنانے کیلئے مشاورت اور سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی،چوہدری شجاعت کا کہنا تھا جو غلطی ن لیگ نے اپنے دور میں ماڈل ٹاﺅن میں کی تھی ایسی طاقت کا استعمال کسی صورت بھی نہ کیا جائے ، طاقت کا استعمال موجودہ صورت حال میں انتہائی خطرناک ہوگا، ان کا مزید کہنا تھا کہ معا ملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔

اس موقع پر وزراءکا کہنا تھا کہ چودھری برادران مولانا فضل الرحمان سے مصالحت کیلئے ثالث کا کردار ادا کریں۔ واضح رہے گزشتہ ہفتے 3 وفاقی وزراءچودھری برادران سے ملاقات کرچکے ہیں۔


ای پیپر