پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے : عمران خان
08 اکتوبر 2019 (18:07) 2019-10-08

بیجنگ: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین نے 4 ہزار وزرا کو کرپشن کے الزام میں جیل بھیجا، کاش میں 500 افراد کو جیل بھیج سکتا، پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے،موجودہ وقت چین سے سیکھنے کا ہے،ملک میں سرمایہ کاری نہ آنے کی بڑی وجہ کرپشن ہے۔

چائنہ میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین کے 70ویں قومی دن پر چینی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، چین دنیا میں تیز ترین ترقی کرنے والا ملک ہے، چین نے 30سال میں70کروڑ افراد کو غربت سے نکالا ہے، پاکستان کو سیکھنے کی ضرورت ہے کہ چین لوگوں کو غربت سے کیسے نکالا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن ملکوں کی ترقی میں بڑی رکاوٹ بنتی ہے، چین نے کرپشن کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے، چین نے کرپشن میں ملوث 400وزراء کو جیلوں میں بھیجا اور کسی بھی ملک میں سرمایہ کاری نہ آنے کی وجہ کرپشن ہے جبکہ پاکستان میں کرپشن پر قابو پانے میں کچھ وقت لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی کامیابیوں سے سیکھ رہے ہیں جبکہ ترقی کیلئے میرٹ کی پالیسی اپنانا ہو گی،کاروبار آسان بنانے اور سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، اس حوالے سے چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کے مسائل کے حل کیلئے سی پیک اتھارٹی قائم کی گئی ہے جہاں براہ رسات سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مواقع کی فراہمی میں وزیراعظم آفس اقدامات کر رہا ہے۔گوادر سمارٹ ماسٹر پلان سٹی کی منظوری دی جا چکی ہے اور گوادر بندرگاہ سی پیک منصوبے کی بنیاد ہے۔


ای پیپر