جاپانی پھل کے ایسے فوائد جو آپ کو حیران کر دینگے
08 اکتوبر 2019 (16:22) 2019-10-08

جبران علی:

املوک کو جاپانی پھل بھی کہا جاتا ہے جس کے چھلکے میں قدرتی طور پر بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات سے بچانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

اس میں فاسفورس اور کیلشیم جیسے منرلز اور وٹامنز اے اور سی شامل ہوتے ہیں۔

یہ پھل وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد کیلئے مفید ہوتا ہے، کیونکہ 128گرام کے اس جاپانی پھل میں 31گرام کاربوہائیڈریٹ موجود ہوتے ہیں۔جبکہ اس میں فیٹس کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔

اس کے چھلکے میں موجود فائٹو کیمیکل جلد پر ہونے والےبڑھتی عمر کے اثرات سے بچاتا ہے۔ جبکہ اس میں موجود فائبر زہاضمہ بہتر بناتے ہیں۔

قبض کشا خصوصیات کی وجہ سے یہ ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو قبض میں مبتلا رہتے ہیں یا جگر کے مسائل کا شکار ہیں۔ دوسری جانب یہ پیشاب آور ہونے کی وجہ سے یہ پانی کی شکایت دور کرتا ہے اور پیشاب کی مقدار کو بڑھاتا ہے اس میں پوٹاشیم کی موجودگی پیشاب کے ذریعے اہم معدنیات کو ضائع نہیں ہونے دیتی۔

پرسیمن یعنی املوک میں موجود شکر اور فرکٹوس کی وافر مقدار جسم کو توانائی فراہم کر کے ذہنی دباﺅ اور سستی کے اثرات کو بھی ختم کرتی ہے۔

کھیل کود یا جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے لوگوں اور بچوں کے لیے بہترین ہے۔

جاپانی پھل معدے اور نظام ا نہضام کی خرابیوں کو بھی ٹھیک کرتاہے۔ جاپانی پھل اینڈکس کے مرض میں بھی مفید ہے۔ بڑی آنتوں اور چھو ٹی آنتوں کے ورم میں نہایت ہی کارآمد پھل جاپانی پاکستان میں کئی علاقوں میں اگایا جا رہا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایسا پھل ہے کہ جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے پھل کا پکا ہوا ہونا ضروری ہے کچا املوک نہ کھایاجائے۔

ایک تحقیق کے مطابق املوک میں وٹامن اے، وٹامن بی اور سی، پروٹین، کیلشیم، فاسفورس، فولاد اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔

مزے کی بات یہ ہے کہ سو گرام پھل میں صرف 80 کیلوریز ہوتی ہیں۔

یوں تو املوک کے کئی فائدے ہیں لیکن ذیل میں اس کے چند طبعی فوائد بیان کئے جاتے

املوک کو کمر درد میں کھانا انتہائی فائدہ مند ہے۔

گلے کی سوزش اور خراش میں بھی یہ فائدہ مند پھل ہے۔

یہ نظام انہضام کو درست رکھتا ہے۔

دل کی بیماریوں میں کھانا بھی فائدہ مند ہے۔

قبض کشا خصوصیات کی وجہ سے یہ ان لوگوں کیلئے بہترین ہے جو قبض میں مبتلا رہتے ہیں یا جگر کے مسائل کا شکار ہیں، دوسری جانب یہ پیشاب آور ہونے کی وجہ سے یہ پانی کی شکایت دور کرتا ہے اور پیشاب کی مقدار کو بڑھاتا ہے اس میں پوٹاشیم کی موجودگی پیشاب کے ذریعے اہم معدنیات کو ضائع

نہیں ہونے دیتی

یہ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے۔

قوت معدافعت میں اضافہ کا سبب بنتا ہے۔

معدے کی جملہ خرابیوں کو دور کرتا ہے۔

سخت جسمانی مشقت سے پٹھوں کی اکڑن اور درد میں مفید ہے۔

بڑی آنت میں خرابیوں کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔

وزن کی کمی کا سبب ہے۔

یہ پھل آنت کے زخم ٹھیک کرتا ہے۔

بڑی آنت کے ورم کو کم کرتا ہے۔

قبض کو دور کرتا ہے۔

اپینڈکس کے مرض میں بھی کھانا مفید ہے۔

٭٭٭


ای پیپر