فائل فوٹو

پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
08 اکتوبر 2019 (13:42) 2019-10-08

لاہور: سری لنکا اور پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، آئندہ برس ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے آسٹریلیا دونوں ٹیموں کے خلاف سیریز نومبر میں کھیلے گا۔

آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کا آغاز سری لنکا اور پاکستان کے خلاف 3، 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز سے کرئے گا، جس کیلئے ایرون فنچ کی قیادت میں 14 رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔ تجربہ کار ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ بال ٹیمپرنگ کیس میں سزا ختم ہونے کے بعد پہلی بار ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020، آئندہ برس آسٹریلیا میں شیڈول ہے۔


ای پیپر