لیاقت قائم خانی کیخلاف نیب کو نئے ثبوت مل گئے
08 اکتوبر 2019 (13:27) 2019-10-08

اسلام آباد: لیاقت قائم خانی کی قیمتی گاڑیاں، درجنوں پلاٹس سے متعلق اہم ثبوت نیب کے ہاتھ لگ گئے ، سابق ڈی جی پارکس کی دوبارہ گرفتاری کیلئے وارنٹ جاری کرنے کیلئے چیئرمین نیب کو درخواست ارسال کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق ڈی پارکس لیاقت قائم خانی کو ایک اور کیس میں بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لیاقت قائم خانی کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں بھی گرفتار کیا جائے گا۔

سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے خلاف نیب کے ہاتھ مزید اہم ثبوت لگ گئے ، لیاقت قائم خانی کے ذرائع آمدن، قیمتی گاڑیوں، درجنوں پلاٹس سے متعلق ٹھوس شواہد موجود ہیں، بنگلے، بے نامی جائیدادیں، قیمتی تحائف سے متعلق بھی نیب نے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔

نیب نے لیاقت قائم خانی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست چیئرمین نیب کو بھیج دی۔ لیاقت قائم خانی باغ ابن قاسم کیس میں پہلے ہی جیل میں ہیں۔ لیاقت قائم خانی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کی منظوری بھی لی جائے گی۔


ای پیپر