فائل فوٹو

تبدیلی سرکار نے پہلے سال7 ہزار 509ارب روپے کا ریکارڈ قرض لیا
08 اکتوبر 2019 (12:18) 2019-10-08

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پہلے سال 7 ہزار 509ارب روپے کا ریکارڈ قرض لیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ قرضہ اگست 2018 سے اگست 2019 کے دوران لیا گیا۔ ایک سال کے دوران غیرملکی قرضے میں 2804 ارب رپے کا اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے حکومت کی جانب سے پہلے سال میں لئے گئے قرضوں کی تفصیلات وزیر اعظم آفس کو بھجواد یں۔

سرکاری دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کے ایک سال میں سات ہزار 509 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ وفاقی حکومت کے مقامی قرضوں میں 4705 ارب روپے اور غیرملکی قرضے میں 2804 ارب رپے کا اضافہ ہوا۔

اگست 2019 تک وفاقی حکومت کا قرضہ 32240 ارب روپے ہو گیا ، جبکہ اگست 2018 میں مجموعی قرضہ 24732 ارب روپے تھا۔ اگست 2019 میں مقامی قرض کا حجم 21495 ارب روپے ہو گیا جبکہ اگست 2018 میں مقامی قرض 16790 ارب روپے تھے۔

اگست 2019 میں غیر ملکی قرض 10745 ارب روپے ہو گیا جبکہ اگست 2018 میں غیر ملکی قرضوں کا حجم 7941 ارب روپے تھا۔


ای پیپر