پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو بڑی مشکل میں ڈال دیا
08 اکتوبر 2018 (18:18) 2018-10-08

دبئی :ایشیا کپ میں ناقص کارکر دگی کے بعد شاہینوں کی آسٹریلیا کیخلاف دھواں دار بیٹنگ ،دبئی ٹیسٹ کے دوسرے دن میں آسٹریلیا کیخلاف پہلی اننگز میں 482رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی

قومی ٹیم نے دوسرے دن کا ا?غاز 3 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز سے کیا تو صرف 5 رنز کے اضافے سے محمد عباس ا?و¿ٹ ہوگئے۔ حارث سہیل اور اسد شفیق کے درمیان 105 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم اسد شفیق 80 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔

بابر اعظم 4 رنز بناکر رن ا?و¿ٹ ہوئے جب کہ حارث سہیل نے سنچری اسکور کی اور 110 رنز بنانے کے بعد ا?و¿ٹ ہوئے۔ کپتان سرفراز احمد 15رنز بنا کر رن آو¿ٹ ہوئے ، پہلا میچ کھیلنے والے بلال آصف 12رنزبناسکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹرسڈل نے 3، نیتھن لیون نے 2 جب کہ جون ہولاند، مارنس لیبسچگنی اور مچل اسٹارک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹیسٹ میچ کے پہلے دن قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ تو پاکستان کی جانب سے اننگز کا ا?غاز محمد حفیظ اور امام الحق نے انتہائی پراعتماد انداز میں کیا اور دونوں اوپنرز نے 205 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد امام الحق 76 رنز بناکر ا?و¿ٹ ہوگئے۔

محمد حفیظ نے شاندار کھیل پیش کیا اور سنچری مکمل کی تاہم وہ 126 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، تیسرے ا?و¿ٹ ہونے والے بیٹسمین اظہر علی تھے جو 18 رنز پر ہالینڈ کی گیند پر اسٹارک کو کیچ تھما بیٹھے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں دونوں ٹیموں کے درمیان ا?خری ٹیسٹ میچ 2014 میں کھیلا گیا تھا جس میں قومی ٹیم نے ا?سٹریلیا کو 221 رنز سے شکست دی تھی۔


ای پیپر