فوٹوبشکریہ فیس بک

نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی بھی بالی ووڈ کنگ خان کی فین نکلیں
08 اکتوبر 2018 (16:02) 2018-10-08

لندن: نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی بھی بالی ووڈ کنگ خان کی فین نکلیں، شاہ رخ سے آکسفورڈ یونیورسٹی میں ملاقات جلد متوقع ہے۔ ملالہ کے ٹوئٹ پر شاہ رخ کا کہنا ہے کہ ملالہ سے ملنا انکے اعزاز ہو گا۔

نومبر 2016 میں ملالہ کے کالج کے پرنسپل ایلان رس برجر نے شاہ رخ خان کو طلبہ سے خطاب کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ طلبہ انہیں بہت پسند کرتے ہیں، گزشتہ روز ملالہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہ رخ کو یاد دہانی کروائی کہ وہ بھی ان کی منتظر ہیں جس پر جواب دیتے ہوئے شاہ رخ کا کہنا تھا کہ طلبہ سے خطاب اور ملالہ سے ملاقات ان کے لیے اعزاز ہوگا۔

بالی وڈ کنگ نے مزید لکھا کہ وہ اپنی ٹیم کو یہ ملاقات جلد از جلد شیڈول کرنے کے لیے کہیں گے۔

 

 


ای پیپر