فوٹوبشکریہ فیس بک

آرمی چیف سے ترک سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
08 اکتوبر 2018 (15:41) 2018-10-08

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک سفیر احسان مصطفیٰ کی ملاقات، علاقے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق ترک سفیر احسان مصطفیٰ نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ترکی کے سفیر نے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کر قربانیوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ خطے میں امن کے قیام کیلئے پاک فوج نے بھرپور کردار ادا کیا۔


ای پیپر