PSL, playoffs matches, Samit Patel, Carlos Brathwaite, Karachi
کیپشن:   فائل فوٹو
08 نومبر 2020 (12:37) 2020-11-08

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے پلے آف میچز کے لیے انٹرنیشنل کرکٹرز کی آمد شروع ہو گئی، انگلینڈ کے سمت پٹیل کے بعد ویسٹ انڈیز کے کارلوس براتھ ویٹ بھی کراچی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کارلوس براتھ ویٹ اور جنوبی افریقہ کے کپتان ڈوپلیسی پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے، ایونٹ کے میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

سندھ حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ پی سی بی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے پلے آف میچز کے کامیاب انعقاد کے بعد انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ملک میں آکر کھیلنے کا مواقع بڑھ جائیں گے۔

پی سی بی انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ اس ایونٹ کا کامیاب بنانے کیلئے تمام متعلقہ ادارے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ 

خیال رہے کہ پی ایس ایل میں کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کی مکمل سیکیورٹی کیلئے پولیس کے علاوہ رینجرز اور آرمی بھی تیار ہے۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور سے چار بم پروف گاڑیاں نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گئیں ہیں۔ بم پروف گاڑیاں کھلاڑیوں کو ائر پورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے اسٹیڈیم لائیں گی۔

پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کے بقیہ چار میچز میں 21 غیر ملکی کھلاڑی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ ان کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے 7 ، انگلینڈ کے 6 ، ویسٹ انڈیز کے 4، بنگلادیش کے 2 جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا ایک ایک کھلاڑی پلے آف میں شامل ہوگا۔

یاد رہے کہ عالمی وبا کی شدت میں اضافے کے بعد پی ایس ایل کے بقیہ میچز کو روکنا پڑا تھا۔


ای پیپر