arif alvi,twitter,bank harassment,usman gohar arrest
08 نومبر 2020 (08:09) 2020-11-08

اسلا م آباد : صدر مملکت عارف علوی نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر اسلام آباد ہراسانی کیس کو منطقی انجام پہنچانے میں دلچسپی کا اظہار کیا اور اس کیس سے جڑے واقعات کو وقعتاً فوقتاً اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے ری ٹویٹ بھی کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے شیرین مزاری کی ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا جس میں شیری مزاری نے اپنے ماتحت نوکری کرنے والی خاتون کو جنسی ہراساں کرنے والے اسلام آباد میں فیصل بنک کے اعلیٰ عہدیدار عثمان گوہر کی گرفتاری کی خبر دی تھی اور ساتھ یہ بھی بتایا تھا کہ عثمان گوہر کو ان کی نوکری سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔شیریں مزاری نے اس ٹویٹ میں انتظامیہ کو شاباش دی تھی کہ انہوں نے اس کیس کو جلدی منطقی انجام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

صدر عارف علوی نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات کی ٹویٹ کو بھی ری ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے عثمان گوہر کی گرفتاری پر ڈی آئی جی اسلام آباد اور ان کی ٹیم کی تعریف کی تھی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد میں ایک نجی بنک کے اعلیٰ آفیسر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے ماتحت نوکری کرنے والی خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کر رہے تھے ۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے بنک کے آفیسر کو گرفتار کر لیا جبکہ بنک نے عثمان گوہر کو نوکری سے نکال دیا۔


ای پیپر