hagia Sophia,cat died,gli,deep grief
08 نومبر 2020 (20:44) 2020-11-08

 استنبول:  ترکی کی مشہور زمانہ آیا صوفیہ مسجد میں رہنے والی بلی 16 برس کی عمر میں دنیا سے چل بسی ۔ ترکی کی اہم شخصیات ٗ علمائے کرام اور عوام کا بلی کی موت پر شدید غم کا اظہار۔

تفصیلات کے مطابق یہ بلی گزشتہ سولہ برسوں سے آیا صوفہ میں قیام  پذیر تھی اور وہاں کے لوگوں کی بہت پسندیدہ بھی تھی۔ اس بلی کا نام ترکی کے رہنے والے نے ’’گلی‘‘رکھا ہوا تھا ۔ دنیا بھر میں عالمی وبا کے بعد ’’گلی‘‘ بھی اکثر بیمار رہا کرتی تھی اور دو ماہ سے بیمار تھی اس لئے اسے استنبول میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا تھا۔ 

’’گلی‘‘ سوشل میڈیا پر بھی مشہور تھی اس کا ٹویٹر ٗ انسٹاگرام اور فیس بک پر بھی اکائونٹ بناہوا تھا جس پر لاکھوں لوگوں موجود تھے۔ اس اکائونٹ کو مسجد کی انتظامیہ چلاتی تھی اور اسی اکائونٹ پر گلی کی موت کی خبر دی گئی۔

جیسے ہی سوشل میڈیا پر ’’گلی‘‘ کی موت کی خبر آئی تو ترکی میں بہت سے لوگ رنجیدہ ہوگئے۔ اس کی مقبولیت کا اندازہ اس سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ بلی کی موت کی خبر پر ترکی کے اہم عہدوں پر تعینات لوگوں نے افسوس کا اظہار کیا۔ گورنر استنبول بھی سوشل میڈیا پر آگئے اور انہوں نے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ’’بلی ! ہم تمہیں کبھی نہیں بھول سکیں گے ‘‘۔


ای پیپر