Meera,actress,lada,allegations,shelter home
کیپشن:    سورس:   https://twitter.com/TheMeeraJee/status/1105397150727487488/photo/2
08 نومبر 2020 (18:53) 2020-11-08

لاہور:پاکستان کی ممتاز اداکارہ میرا فراڈ کے الزامات کے بعد منظر عام پر آگئی ہیں اور انہوں نے سب الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا دامن بالکل صاف ہے اور انہوں نے کسی سے پیسے نہیں کھائے۔ 

ایک انٹرویو میں اداکارہ میرا نے کہا کہ کوریو گرافر لاڈا نے مجھ پر جو سنگین الزام لگائے ہیں کہ میں نے اپنے گھر کو شیلٹر ہوم قرار دیکر لوگوں نے امداد حاصل کی ہے یہ سب خبریں سراسر غلط ہیں۔ میرا اب اس قول پر سو فیصد ایمان ہے کہ جس پر احسان کرو اس سے بچ کر رہو۔ مجھ پر لگائے جانے والے الزام ہر طرح سے غلط ہیں۔

اداکارہ میرا نے مزید کہا کہ میرا دامن بالکل صاف ہے اور میں کسی کے پیسے نہیں کھاتی ۔ مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں نے پیسے منگوائے اور شیلٹر ہوم کے نام پر اپنی ذاتی زندگی بہتر کی جبکہ ایسا بالکل بھی نہیں۔ میں ان سب الزامات کا جواب تفصیل سے بہت جلد ایک پریس کانفرنس میں بھی دوں گی۔

یاد رہے کہ اداکارہ میرا کے قریبی ساتھی کوریو گرافر لاڈا نے ایک بیان میں الزام لگایا تھا کہ اداکارہ میرا نے اپنے ذاتی گھر کو شیلٹر ہوم میں تبدیل کر کے غریبوں کا حق کھایا ہے۔


ای پیپر