Allama Iqbal,Birthday,143,Poetry
سورس:   https://commons.wikimedia.org/wiki/File:Pakistan_monument_museum_allama_iqbal.jpg
08 نومبر 2020 (18:12) 2020-11-08

لاہور:شاعر مشرق اور مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒکا 143واں یوم پیدائش کل عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر پاکستان بھر میں سرکاری اور غیر سرکاری تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا جہاںپر مقررین مفکر پاکستان کی آزادی کیلئے جدوجہد ٗ ان کی شاعری اور پاکستان کیلئے خدمت پر روشنی ڈالیں گے۔ اسی سلسلہ میں سکولوں ٗ کالجز اور یونیورسٹیوں میں تقریری مقابلے اور دیگر سرگرمیوں کا اہتمام ہو گا جس میں کوشش ہو گی کہ شاعر مشرق کی زندگی کے مختلف گوشوں پر بات کی جائے تاکہ نوجوان نسل اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

مزید برآں ہر سال کی مزار اقبال ؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب بھی منعقد ہو گی جس میں ہمیشہ کی طرح صوبائی حکومت کے اہم عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر علامہ اقبال کو پوری دنیا میں ایک بہت عظیم مفکر کے طور پر مانا جاتا ہے اور انہوں نے سب سے پہلے پاکستان کا خواب دیکھا کہ مسلمانوں کیلئے ایک الگ ملک ہونا چاہیے جہاں پر وہ اپنی زندگی آزادی سے گزار سکیں۔ 


ای پیپر