Hina Pervez Butt,maryam nawaz,Ali Amin Gandapur,buried morality
08 نومبر 2020 (17:43) 2020-11-08

لاہور:مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ مریم نواز کے متعلق علی امین گنڈاپور کا بیان انتہائی قابل مذمت ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا پی ڈی ایم کی تحریک اب رکنے والی نہیں ۔لاہور کا جلسہ دھندلی زدہ اور مسلط شدہ وزیراعظم کیخلاف عوامی ریفرنڈم ہوگا ۔لاہور جلسے کو محدود کرنے کیلئے سلیکٹڈ وزیراعظم کورونا کے نام پر عوام کو محدود کرنا چاہتا ہے۔لیکن عوام کو سمندر اب جعلی تبدیلی کو جلد بہا لے جائے گا۔

مریم نواز کے گلگت میں کامیاب جلسوں سے جعلی حکومت خوفزدہ ہے۔گلگت بلتستان کے عوام آج بھی نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ گلگت الیکشن سے قبل ضمیرفروش لوٹوں کی بولیاں لگی ہیں۔16نومبر کو عوام گلگت میں صرف ’’شیر‘‘کو ہی اپنا ووٹ دیں گے۔جو شخص کسی کا دبائو برداشت نہیں کرسکتا اس میں عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت بھی نہیں ہو سکتی۔علی امین گنڈاپور نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے۔عمران خان کی طرح پی ٹی آئی کا ہر وزیراور مشیر اخلاق جیسی چیز سے ناواقف ہے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے اپنے ایک خطاب میں مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز شریف پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے عوام کے پیسے چوری کر کے کئی بار پلاسٹک سرجری کروا کر خوبصورتی حاصل کی ہے۔


ای پیپر