Pandemic, second wave, severe, Pakistan, Islamabad, Peshawar
کیپشن:   فائل فوٹو سورس:   
08 نومبر 2020 (15:13) 2020-11-08

پشاور: پاکستان میں عالمی وبا کی دوسری لہر شدت اختیار کرنے لگی، پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے 2 سینئر ڈاکٹرز وبا کا شکار ہو گئے۔ جس کے بعد عالمی وبا سے متاثرہ ڈاکٹرز کی تعداد 200 تک پہنچ گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق تعلیمی اداروں کے 83 ملازمین میں وبا کی تصدیق ہوئی ہے جس سے تعداد ایک ہزار 49 ہوگئی ہے۔ تعلیمی اداروں میں کیسز کی شرح 1.37 فیصد ہو گئی۔ اس صورتحال میں جامعہ پشاور نے 14 نومبر کو کانووکیشن کی تقریب موخر کر دی۔ مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ڈر سے ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے 7 علاقے سیل کر دیئے۔

ادھر اسلام آباد کے مختلف سب سیکٹرز میں صبح 10 بجے سے مکمل لاک ڈاون کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جن میں آئی ایٹ تھری، فور، جی نائن ون، جی ٹین فور اور جی سیکستھ ٹو شامل ہیں۔

این سی او سی سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، مزید 25 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 968 ہو گئی، 24 گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار چار سو چھتیس کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب عالمی وبا کے باعث دنیا میں 5 کروڑ 2 لاکھ 55 ہزار 95 افراد متاثر ہوئے جبکہ 12 لاکھ 56 ہزار 123 اموات ہوئی۔

دنیا بھر میں آخری ایک کروڑ کیسز صرف 21 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔ دنیا بھر میں اب تک وبا سے 3 کروڑ 55 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 33 لاکھ 65 ہزار سے زائد ہے۔


ای پیپر