Imran Khan, PTI, country, Siraj ul Haq, Buner jalsa, Jamaat-e-Islami
کیپشن:   Photo by Twitter سورس:   
08 نومبر 2020 (14:28) 2020-11-08

بونیر: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اُن کی پارٹی کا بیانیہ ہے کہ پاکستان میں اللہ کا نظام چلے، کرپٹ سرمایہ دارانہ نظام سمیت کوئی بھی ملک دشمن نظام برداشت نہیں کریں گے۔

بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے تبدیلی سرکار کی خوب دھلائی کی انہوں نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ دنیا کو ان کے اور ٹرمپ جیسی قیادت کی ضرورت ہے۔ ٹرمپ تو ہار گئے اب عمران خان بتائیں وہ کیا کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے عمران خان کو اُن کا وعدہ یاد دلایا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عوام جب اُن سے کہے گی تو وہ حکومت چھوڑ دیں گے۔ سراج الحق نے کہا کہ جلسے کی عوام چاہتی ہے کہ وہ حکومت چھوڑ دیں کیونکہ وہ عوام کی خدمت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

جب تعلیم سے فارغ ہوا تو عہد کیا تھا نوکری نہیں کریں گے عوام کی خدمت کریں گے،سراج الحق

اللہ تعالیٰ سے وعدہ کرتا ہوں خون کے آخری قطرے تک پاکستان کو حقیقت میں اسلامی ملک بنائیں گے

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام پر زندگی تنگ کر دی ہے۔ غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئی ہے۔ عمران خان نے پاکستانی قوم کیساتھ کشمیری عوام کے ساتھ بھی دھوکہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کی نااہلی کی وجہ سے مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کیا۔

سراج الحق نے کہا کہ نااہل قیادت کی وجہ سے پاکستان تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن سے پہلے بھی قوم سے جھوٹ بولا اور اب بھی بول رہے ہیں۔ اگر جھوٹوں کا ورلڈ کپ ہو تو عمران خان اس کپ کے حقدار ہوں گے۔ عمران خان نے قوم سے کیا کوئی وعدہ وفا نہیں کیا۔


ای پیپر