Prime Minister Imran Khan congratulates Joe Biden and Kamala Harris on winning the presidential election
08 نومبر 2020 (10:50) 2020-11-08

اسلام آباد: امریکی صدارتی انتخابات میں وزیراعظم عمران خان نے جوزف بائیڈن اور کملاہیرس کو جیتنےپرمبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز امریکہ کے صدارتی انتخابات کے فیصلہ کن نتائج سامنے آنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا  اور جوبائیڈن نے 290الیکٹورل ووٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔

صدارتی انتخاب جیتنے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مبارکباد دیتےہوئے کہا کہ جو بائیڈن کی طرف سے جمہوریت سے متعلق  عالمی سربراہ  اجلاس  کا منتظر ہوں، امریکہ کےساتھ ملکرافغانستان اورخطےمیں امن کی کوششیں جاری رکھیں گے جبکہ ٹیکس چوری کے خاتمے ، ملکی دولت لوٹنے والوں  کیخلاف ملکر کام کریں گے۔

واضح رہے کہ جو بائیڈن امریکہ کے46 ویں   صدر منتخب ہوئے اور ان کو 7 کروڑ 48 لاکھ   46 ہزار  سے زائد ووٹ حاصل پڑے جبکہ منتخب صدر جوبائیڈن جنوری 2021 میں عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔

اپنی فتح کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ اس عظیم ملک کی قیادت کرنامیرے لیے اعزازکی بات ہے،جنہوں نےمجھےووٹ دیایانہیں دیا، سب کا صدر ہوں،امریکی عوام کے اعتماد پرپورا اتروں گا،آگے ہمیں مشکل چیلنجزدرپیش  ہیں۔

نومنتخب امریکی صدر نے مزید کہا کہ  میرےلیےاعزازکی بات ہےکہ امریکیوں نےمجھےقیادت کیلئے منتخب کیا،ہماراراستہ کٹھن ہوگا، تمام امریکیوں کاصدررہوں گا اور اپنی قوم کےاعتمادپرپورااتروں گا۔


ای پیپر