عمران خان نے نواز شریف سے متعلق بڑا علان کر دیا
08 نومبر 2019 (23:34) 2019-11-08

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو ہدایت کی ہے کہ نوازشریف کی صحت سے متعلق کسی قسم کی بیان بازی نہ کی جائے، رہبر کمیٹی سے مذاکرات کے دوران سخت بیانات دینے سے گریز کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اس موقع پر ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کے علاوہ دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماو¿ں کو نوازشریف کی صحت کے حوالے سے بیان بازی نہ کرنے کی ہدایت دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے ہمارا مو¿قف ہے کہ سیاست کو صحت سے الگ رکھا جائے، نوازشریف کے ای سی ایل کا معاملہ نیب کے پاس ہے، نیب کی سفارش پر نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا، نیب کی سفارش پر ہی ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے گا۔


ای پیپر