کیا نیب نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی کلین چٹ دیدی؟
08 نومبر 2019 (23:31) 2019-11-08

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے معاملہ نیب کوبھیج دیاگیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نوازشریف کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا معاملہ وزارت داخلہ نے نیب کو بھیج دیا۔

ترجمان نیب کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے خط موصول ہوگیاہے۔ترجمان نے بتایا کہ درخواست شہبازشریف کی جانب سے وزارت داخلہ کودی گئی تھی جس میں نواز شریف کی خرابی صحت پرتشویش کااظہارکیاگیاتھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ درخواست میں ممکنہ طورپربیرون ملک علاج کا ذکر کیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کا نام 48سے 72گھنٹوں میں ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا، نواز شریف کو ایئر ایمبولینس میں بیرون ملک لے جایا جاسکتا ہے۔


ای پیپر