حیرت انگیز فیچرز والے آئی فون 11کی پاکستان میں حیران کن قیمت
08 نومبر 2019 (21:14) 2019-11-08

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان میں متعارف کروائے گئے نئے آئی فون 11کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں ،امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے نئے آئی فون 11، 11 پرو اور11پرو میکس آئندہ ہفتے پاکستان میں لانچ کیا جا رہا ہے اور اس کی پیشگی بکنگ آج ہی سے شروع ہو گئی ہے۔

صارفین کی سہولت کیلئے اس دفعہ ایپل نے ایک زبردست سہولت متعارف کروائی ہے جس میں ایک منفرد کنٹری کوڈ کے ذریعے آپ پہنچان سکیں گے کہ آئی فون اصلی ہے یا نقلی ؟ایپل نے پاکستان کے لیے اپنا کنٹری کوڈ ZP/A مقرر کیا ہے تاکہ پاکستان میں آئی فون کے صارفین اصل اور مستند اسمارٹ فون پروڈکٹ کی پہچان کر سکیں۔

پاکستان میں آنے والے اس آئی فون کی قیمت تمام ٹیکسز ڈال کر درج ذیل ہیں

آئی فون 11:

173,499 روپے – 64GB

182,299 روپے – 128GB

200,999 روپے – 256GB

آئی فون 11پرو :

229,999روپے – 64GB

258,499 روپے – 256GB

296,499 روپے – 512GB

آئی فون 11 پرو میکس:

248,499 روپے – 64GB

276,999 روپے – 256GB

315,499 روپے – 512GB


ای پیپر