نواز شریف کے بیرون ملک جانے کی تیاریاں مکمل
08 نومبر 2019 (17:36) 2019-11-08

لاہور :شہبا زشریف نے میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست وزارت داخلہ میں جمع کروا دی ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ میں جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اپنا یا گیا ہے کہ نواز شریف کی بیماری کی تشخیص پاکستان میں نہیں ہو پارہی ،لہذا علاج کی غرض سے انہیں بیرون ملک لیجانا ہوگا ۔

وزارت داخلہ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ نیب کو ریفر کر دیا ہے ،نیب سے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے یا نہ نکالنے پر رائے لی گئی ،وزارت داخلہ نے اس بات کو کنفرم کیا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے شہباز شریف کی درخواست موصول ہو ئی ہے ۔

دوسری طر ف لندن میں نواز شریف کے علاج کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں ، نواز شریف کے بیٹے حسن نواز نے ڈاکٹرز سے ملاقات کی ،انہوں نے میاں صاحب کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس سے ڈاکٹرز کو آگاہ کیا ،ابتدائی طور پر دل ،گردوں کے ماہرین سے مشاورت کی گئی ہے ، نواز شریف کا لندن پہنچتے ہی علاج شروع کر دیا جائے گا ۔


ای پیپر